فنکار تنقید کرنے کی بجائے کام پر توجہ دیں،پریا خان

فنکار تنقید کرنے کی بجائے کام پر توجہ دیں،پریا خان
فنکار تنقید کرنے کی بجائے کام پر توجہ دیں،پریا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرپریا خان نے کہا کہ مقابلہ بازی سے نفرت ہے میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں‘ ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے جو فنکار تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان فنکاروں سے میری اپیل ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں اور خود کو بہتر بنائیں اور میں بھی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ پریا خان نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

کلچر -