حسن علی بھارت کے ناتجربہ بیٹسمینوں کو بالنگ کیلئے بے چین

حسن علی بھارت کے ناتجربہ بیٹسمینوں کو بالنگ کیلئے بے چین
حسن علی بھارت کے ناتجربہ بیٹسمینوں کو بالنگ کیلئے بے چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی 19 ستمبر کو ایشیاء کپ میں بھارت کے ناتجربہ کار بیٹسمینوں کیخلاف بالنگ کیلئے بے چین ہیں۔ گزشتہ برس چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی فتح کے اہم کردار کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کیخلاف مہندر سنگھ دھونی کی وکٹ حاصل کر کے بہت خوش ہوئے تھے اور اس بار بھی ان کی یہی کوشش ہوگی کہ وہ سابق بھارتی کپتان کو اپنا ہدف بنائیں۔حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ بہترین کارکردگی کیلئے اپنی فٹنس پر بہت زیادہ دھیان دیتے ہیں کیونکہ اس کی بدولت انہیں تینوں فارمیٹس میں کامیابی کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ پاکستانی پیسر کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی اس میچ میں موجود ہوتے تو ان کی وکٹ کا حصول ان کی اولین ترجیح ہوتا۔