ماہرہ خان اور ثانیہ مرزا کے درمیان بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ماہرہ خان اور ثانیہ مرزا کے درمیان بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ماہرہ خان اور ثانیہ مرزا کے درمیان بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( آن لائن ) نامور اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی ٹینس اسٹار و پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔حال ہی میں ماہرہ خان نے اپنے صاحبزادے اذلان کے ساتھ ماضی کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں وہ وقت یاد آرہا ہے، جب وہ اذلان کو گود میں اٹھایا کرتی تھیں، ساتھ ہی انہوں نے سب بچوں کی اچھی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ان کے بیٹے کے لیے بھی دعا کریں۔ماہرہ کی اس تصویر پر ثانیہ مرزا نے تعریف کرتے ہوئے تبصرہ کیا بہت کیوٹ۔جوابا ماہرہ خان نے بھی ثانیہ مرزا اور ان کے آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اس وقت امید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔