منشیات فروش کو 9 ماہ قید 5ہزار جرمانہ کی سزا

منشیات فروش کو 9 ماہ قید 5ہزار جرمانہ کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات فروش کو 9 ماہ قید اور 5ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔مجرم رضوان کاشف کے قبضہ سے 1260گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف 2017 ء میں تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے کیس کی سماعت کی ،فاضل جج نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش مجرم رضوان کاشف کو مذکورہ بالا سزا سنا دی ہے ۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی مجرم کو مزید 2ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔

مزید :

علاقائی -