ہائی وے اور ٹریفک پولیس ملازمین کے کیڈر محکمہ پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (نامہ نگارخصوصی)ہائی وے اور ٹریفک پولیس ملازمین کے کیڈر محکمہ پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے،عدالت عالیہ نے اس سلسلے میں دائردرخواستیں آئی جی پولیس پنجاب پولیس کو بھجواتے ہوئے درخواست گزاروں کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ملازمین امیر حسین و دیگر 16 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزار وں کا موقف ہے کہ وہ اپنے محکموں میں اپنے کیڈر میں فرائض انجام دے رہے ہیں، نوٹیفیکیشن کے ذریعے محکمہ پولیس میں ضم کیا جا رہا ہے، ملازمت محکمہ پولیس میں ضم کیے جانے سے وہ جونیئر ہو جائیں گے، محکمہ کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن خلاف آئین اور قانون کے منافی ہے،درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے اور اپنے اپنے محکموں میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
نوٹیفیکیشن چیلنج