ٹھگ گینگ نے سعودیہ میں متعدد پاکستانیوں کو لوٹ لیا
خان پور (تحصیل رپورٹر) مدینہ منورہ میں پاکستانی ''ٹھگ گینگ '' نے اپنے ہی پاکستانی بھائیوں کو لوٹ لیا.اپنی دو بیٹیوں کا جہیز کا سامان بھیجنے والا بھی لٹنے والوں میں شامل ہے.پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹھگوں نے مدینہ منورہ میں اپنی ایک کارگو کمپنی بنا رکھی تھی اور ان لوگوں کا کام تھا وہاں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
پر پاکستانیوں کا سامان بک کرکے انکے پاکستان میں موجود گھروں کو پہنچانا تھا لیکن وہاں پر موجود محنت مزدوری کرنے والوں کو علم ہی نہ تھا کہ فراڈیے سامان غائب کر دیتے ہیں.اسی طرح مدینہ منورہ میں رینٹ اے کار کمپنی ''ہینکو ''کے ملازمین نے بھی اپنا اپنا سامان 11 بڑے کارٹون اور نئے فریج بھی بھجوانے کی غرض سے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے عامر بخاری کے نام سے سامان کی رسید کٹوا لی لیکن وہ سامان اس کمپنی کے مختلف لوگوں کا بتایا گیا ہے.ان ٹھگوں جن کے نام روبان منور 'شاہد گجر 'خرم گجر تھا انہوں نے پہلے مدینہ منورہ میں ''طریق العیون '' پر سکائی کارگو کے نام پر اپنی کمپنی بنا رکھی تھی اسکے بعد دوسری ''حمرالاسد '' بنائی اور تیسری کمپنی العزیزیہ میں '' ایمان کارگو '' کے نام پر بنائی ان باتوں کا علم بھی لوگوں کو بعد میں پتا چلا انکا طریقہ واردات تھا کہ ایک علاقہ میں لوٹ کر وہ شاپ بند اور کسی اور جگہ منتخب کر لیتے اسی طرح کئی پاکستانی ان کے ہاتھوں لٹتے رہے.اسی طرح عامر بخاری نے بھی اپنا سامان اور باقی دوستوں کا سامان انکی کمپنی سے بک کرادیا جس میں اسکی دو بیٹیوں کا جہیز بھی شامل تھا جس میّں قیمتی الیکِرونکس ' جوسر مشینیں ' فریج ' 55 انچ کی ایل ای ڈی اور دیگر سامان شامل تھا وہ آگے نہ پہنچ سکا.ان ٹھگوں کا تعلق پاکستان میں کھاریاں گجرات سے بتایا گیا ہے سننے میں آیا ہے کہ روبان منور ایسے فراڈ کئی طریقوں سے کرتا آیا ہے اور ایف آئی اے کو مطلوب بھی ہے.روبان منور کا کفیل سعودیہ میں علی صالح بتایا جاتا ہے جس کی زیر کفالت لوگوں کو لوٹتا رہا.سامان سے محروم ہونیوالوں کو انکے ایک کراچی میں ساتھی عدیل نامی شخص کا موبائل نمبر کہیں سے ملا رابطہ کرنے پر وہ عدیل بات کو گول مول کر جاتا ہے اور فون بند کردیتا ہے اسکا نمبر پاکستان میں 03212028629 ہے.فراڈیہ کمپنی کا اونر روبان منور کا پاسپورٹ نمبر0794643 Ak اور اسکا سعودیہ میں اقامہ نمبر 23158574496 بتایا گیا ہے.مدینہ منورہ میں کمپنیاں بناکر لوٹنے والے پاکستان میں بھاگ آئے ہیں سامان بھیجنے والے لوگ سعودیہ میں مارے مارے پھر رہے ہیں حکومت انکی اس حوالے سے کوئی مدد نہیں کر رہی.وہاں موجود اعجاز احمد نے فون کرتے ہوئے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے اپنی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہونیوالی رودادزبانی سنائی.اس نے بتایا کہ ہماری کمپنی کے دوستوں نے تقریبا 11 بڑے کارٹن بک کروائے جن کا فی کارٹن وزن 80 کلو کے لگ بھگ تھا.35 ہزار ریال مالیت کا سامان بھجوایا لیکن وہ سامان فراڈیے روبان منور اور اسکے ساتھیوں شاہد گجر 'خرم گجر جن کا تعلق گجرات سے ہے انہوں نے غائب کرلیا.مدینہ منورہ میں مقیم متاثرین پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ساتھ ہونیوالی زیادتی کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔
ٹھگ گینگ