بھارت میں خواتین کی شرح خودکشی میں اضافہ

بھارت میں خواتین کی شرح خودکشی میں اضافہ
بھارت میں خواتین کی شرح خودکشی میں اضافہ

  

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت میں خودکشی کرنے والی خواتین کی شرح بڑھنے لگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خودکشی کرنے والی خواتین میں سے 37 فیصد بھارتی خواتین ہیں۔پبلک ہیلتھ جنرل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 57 ملین کی آبادی والے ملک بھارت میں خواتین انتہائی ڈپریشن کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کی ذہنی صحت اب بھی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں خودکشی کرنے والی خواتین میں 15 سال کی لڑکیوں سے لے کر 39 سال تک کی خواتین شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی