وزیر اعظم عمران خان کی اماراتی ولی عہد سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں کا اقتصادی تعاون کومزید مضبوط کرنے پراتفاق

وزیر اعظم عمران خان کی اماراتی ولی عہد سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں کا اقتصادی ...
وزیر اعظم عمران خان کی اماراتی ولی عہد سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں کا اقتصادی تعاون کومزید مضبوط کرنے پراتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی متحدہ عرب امارات کے  ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات،دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ابو ظہبی میں یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی،ملاقات میں عرب امارات کے نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیرِ خارجہ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزراور وزیر برائے صدارتی امور موجود تھے جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات  فواد چوہدری، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور پاکستانی سفیر بھی اس تفصیلی اور اہم  ملاقات میں موجود تھے ۔دونوں رہنماؤں نےدو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون پر بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نےسرمایہ کاری کے فروغ سمیت اہم امور پر بات چیت کی اور اقتصادی تعاون کومزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔ وزیراعظم عمران خان اور یو اے ای کے ولی عہد نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر دونوں ملکوں کے یکساں موقف پر بھی اظہار اطمینان کیا ۔ ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر بھی غور کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عر ب امارات پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ، ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہان خود پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کرنے ابو ظہبی ائیر پورٹ پر پہنچے ۔