پاک انگلینڈ سیریز، بین اسٹوکس کھیلیں گے یا نہیں؟
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کو فٹنس ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کیخلاف اکتوبر میں شیڈول تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ برقرار رکھا گیا ہے تاہم اگلے ہفتے انکی اسٹرنگ انجری کا اسکین کروایا جائے گا۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس کے اسکین کا مقصد پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے فٹنس کا جائزہ لینا ہے۔
یاد رہے کہ بین اسٹوکس اگست کے اوائل میں انجری کا شکار ہوئے اور سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے، انکی اولی پوپ نے ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے تھے۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہونا ہے اور مکمل فٹنس نہ ہونے کے باوجود بین اسٹوکس کو 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اسی طرح پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کے باقاعدہ شیڈول کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث شائقین پریشانی کا شکار ہیں۔