پاکستان نے 5 برسوں میں غیر ملکی قرض پر کتنا سود ادا کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز ملے، جس پر 88 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔
نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز" کے مطابق 5 برسوں میں ملنے والی رقم کی تفصیلات کی مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے 13 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالرز شرح سود ادا کیا گیا۔
اسی طرح چین سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز کیلیے 34 کروڑ 84 لاکھ 7 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی، جرمنی نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 1 کروڑ ڈالر دیا جس پر 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا جبکہ فرانس نے 23 کروڑ 17 لاکھ دیئے جس پر 24 لاکھ 30 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔
جاپان 9 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز جس پر 98 لاکھ 80 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی ۔کوریا سے پاکستان کو 37 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز سعودی عرب سے 4 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 75 لاکھ 70 ہزارڈالرز سود ادا کیا گیا۔