مشرف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے، راجہ پرویز اشرف

مشرف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے، راجہ پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ثناءنیوز) سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جو کچھ پرویز مشرف کے ساتھ ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے جو کچھ مشرف نے میاں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ کیا وہ آج بھگت رہے ہیں آئندہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت نہیں بناسکے گی جب پی پی کارکن بھٹو کانعرہ لگا کر باہر نکلیں گے تو پولنگ سٹیشن پر صورت حال تبدیل ہوجائے گی ہمیں مخالفین کے پراپیگنڈہ کا سامنا ہے گیارہ مئی کو تمام پراپیگنڈے اپنی موت آپ مر جائیں گے پی پی دوبارہ حکومت بنائے گی جمہوریت ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہے انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں یہ ملکی مفاد میں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی انٹرویو میں کیا ان کا کہناتھا کہ پی پی ایک وفاقی جماعت ہے ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو سیاست دی ہے بے نظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے لئے اپی جانیں قربان کردیں انہوں نے خون اپنی قوم اور ملک کے لئے دیا ملک کے غریب لوگوں کے لئے اپنی جان دی ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاست میں چلتا رہتا ہے کہ کبھی کوئی شخص رکن پارلیمینٹ بتنا ہے کبھی وزیر بنتا ہے لیکن یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی پارٹی نے ایک مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے کارکن کو ملک کا وزیراعظم بنایا ہماری جدوجہد موت تک جاری رہے گی انصاف کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ 

مزید :

صفحہ اول -