شام میں حکومتی افواج کے کیمپ پر باغیوں کا حملہ، روس کا فوجی مشیر مارا گیا

شام میں حکومتی افواج کے کیمپ پر باغیوں کا حملہ، روس کا فوجی مشیر مارا گیا
شام میں حکومتی افواج کے کیمپ پر باغیوں کا حملہ، روس کا فوجی مشیر مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) شام میں حکومتی افواج کے کیمپ پر ہونے والے حملے میں روس کا فوجی مشیر مارا گیا۔ روسی وزارت دفاع نے فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میجر سرگی بورڈوف شامی فوج کے ایک یونٹ کو ٹریننگ فراہم کر رہا تھا۔
روسی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغیوں کی طرف سے جب شامی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا گیا تو اس وقت میجر سرگی بورڈوف شامی فوج کی ٹریننگ کر رہا تھا۔ جب حملہ ہوا تو اس نے شامی فوج کی کمانڈ سنبھالی اور باغیوں سے لڑائی شروع کردی جس دوران وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اپریل کو شامی باغیوں کی جانب سے مارٹر گولوں سے شامی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں روسی فوج کے 2 ٹرینر اور ایک سپاہی مارا گیا تھا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ستمبر 2015 میں روس نے شام پر حملہ کیا تھا اور اس حملے کے بعد سے اب تک وہاں روس کے 28 فوجی مارے جا چکے ہیں۔