اکادمی ادبیات کا ڈاکٹرجمیل جالبی کے انتقال پر اظہار افسوس

اکادمی ادبیات کا ڈاکٹرجمیل جالبی کے انتقال پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے چیئرمین جنید اخلاق ، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید اور سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے اردو کے نامور ادیب ترجمہ نگار اور محقق ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ملکی سطح کا ایک بہت بڑا دانشور تھا۔آپ کی اردو ادب کیلئے خدمات قابل قدر ہیں آپ نے اپنے فن و اسلوب سے اردو زبان و ادب کو نئی سمت عطا کی آپ کا انتقال پاکستانی ادب کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے جسے پر کرنے میں طویل وقت لگے گا جبکہ اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے آفس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی جس میں بڑی تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔آپ کی پہلی کتاب جانورستان جارجآرول کا ناول تھا ۔ آپ کیاہم کتاب پاکستانی کلچر ہے جس کے آٹھ ایڈیشن شایع ہوچکے ہیں۔آپ کی رقم کتابوں میں قدیم اردو زبان فرہنگ اصلاحات تاریخ ادب اردو کے علاوہ پاکستانی کلچر کی نئی تشکیل شامل ہیں ڈاکٹر جمیل جالبی کی علمی و ادبی خدمات پر حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز اور ستارہ ہلال داؤد ادبی انعام یونیورسٹی گولڈ میڈل اور محمد طفیل ادبی ایوارڈ سے بھی نواز ا گیا۔