مانیٹری پالیسی اجلاس: 8 ممبران نے شرح سود برقرار رکھنے کیلئے ووٹ دیدیا

مانیٹری پالیسی اجلاس: 8 ممبران نے شرح سود برقرار رکھنے کیلئے ووٹ دیدیا
مانیٹری پالیسی اجلاس: 8 ممبران نے شرح سود برقرار رکھنے کیلئے ووٹ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی اجلاس میں 8 ممبران نے شرح سود برقرار رکھنے جبکہ 2 ممبران نے شرح 100 بیسز پوائنٹس کم کرنے کیلئے ووٹ کیا۔

اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق جی ڈی پی نمو رواں مالی سال 2 سے 3 فیصد رہےگی، صنعتی پیداوار مالی سال کی دوسری ششماہی میں بہتر ہونے کے اندازے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک میں اوسط سالانہ مہنگائی 2 فیصد سے زائد ہے، یہ ممالک بلند مہنگائی کے سبب شرح سود کم نہیں کر رہے ہیں۔ ابھرتی معیشتیں مہنگائی میں کمی کے باوجود محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

میٹنگ منٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ برآمدات بڑھنے اور درآمدات میں کمی نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 71 فیصد کم کیا۔

مانیٹری پالیسی میٹنگ منٹس کے مطابق جنوری کی مہنگائی شرح 28 فیصد سے کم ہو کر فروری تک 23 فیصد ہوئی، مہنگائی کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔