پڑوسی نے خاتون کی آنکھوں میں پسی مرچ جھونک کر منہ گلو سے بند کردیا، وجہ ایسی کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

پڑوسی نے خاتون کی آنکھوں میں پسی مرچ جھونک کر منہ گلو سے بند کردیا، وجہ ایسی ...
پڑوسی نے خاتون کی آنکھوں میں پسی مرچ جھونک کر منہ گلو سے بند کردیا، وجہ ایسی کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص نے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون کو باندھ کر تشدد کے بعد اُس کی آنکھوں میں پسی ہوئی مرچ جھونک دی اور منہ گلو لگاکر بند کردیا۔

آج نیوز کے مطابق ضلع گُنا میں رونما والا یہ واقعہ جائیداد کے لیے جھگڑے کا شاخسانہ ہے، ملزم چاہتا تھا کہ خاتون سے وہ جائیداد حاصل کرے جو اُس کی ماں کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ملزم کے درمیان کم و بیش دو سال سے ’تعلق‘ تھا جو رفتہ رفتہ تلخ ہوتا چلا گیا۔

ملزم خاتون کا پڑوسی تھا اور اُس کی جائیداد ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ خاتون کے انکار پر اُس نے مشتعل ہوکر اُس پر تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ غیر انسانی سلوک کے باعث اُس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔