کامران ٹیسوری کا ممکنہ طور پر گورنر شپ سے ہٹانے کے حوالے سے شاعرانہ جواب

کامران ٹیسوری کا ممکنہ طور پر گورنر شپ سے ہٹانے کے حوالے سے شاعرانہ جواب
کامران ٹیسوری کا ممکنہ طور پر گورنر شپ سے ہٹانے کے حوالے سے شاعرانہ جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری  کا کہنا ہے کہ میری  گورنر شپ کے حوالے سے بڑی بات ہورہی ہے،ہر جگہ مجھ سے گورنر ہونے یا نہ ہونے کا سوال ہوتا ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے گورنرشپ کے حوالے سے ہونے والےسوال کے جواب میں شعر سنادیا، انہوں نے کہا کہ "تو میرا حوصلہ تو دیکھ داد تو دے "،"اب مجھے خوف زوال بھی نہیں اور شوق کمال بھی نہیں "۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد صرف ایک ہے کہ لوگوں کی خدمت کرنی ہے ،میں نے گورنر بننے کے بعد اپنے کسی بزنس آفس کا وزٹ نہیں کیا۔