پنجاب پولیس کے تھانیدار کی نازیباوائرل ویڈیو کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس کے تھانیدار کی نازیباوائرل ویڈیو کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
ویڈیو میں مبینہ طور پر سب انسپکٹر احسان کو وردی میں ایک نامعلوم خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا،وائرل ویڈیو مذکورہ خاتون کی جانب سے ہی بنائی گئی ،ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا سنا جاسکتا ہے جس پر سب انسپکٹر احسان اور نامعلوم خاتون گنگنا رہے تھے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سب انسپکٹراحسان کو معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنا نام ملکہ ممتاز بتارہی ہیں، ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں سب انسپکٹر احسان کی بیوی ہوں، ہمارا موبائل گزشتہ دنوں ہیک ہوگیا تھا، ویڈیو ہم نے خود ہی بنائی ہیں لیکن اس کو پوسٹ ہم نے نہیں کیا، ہم نے ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ بھی کیا لیکن یہ اس سے قبل ہی وائرل ہوچکی تھیں،برائے مہربانی ہماری پرائیویٹ ویڈیوز کو مزید نہ پھیلایا جائے، ہماری پرائیویسی کو ملوظ خاطررکھاجائے۔