عوام ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لیں،اسد قیصر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کل کے ضمنی انتخاب میں عوام نے بھر پور حصہ لینا ہے اور اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت ملک و قوم کی آزادی کیلئے جیل میں بیٹھ کر جنگ لڑ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کیلئے اور ان کا بیانیہ "ہم کوئی غلام تو نہیں" کا ساتھ دینا ہے۔اس ناجائز، جعلی اور مینڈیٹ چور حکومت کا بہت جلد خاتمہ کرنا ہے، ووٹ ڈالنے کے بعد آر او آفس کے سامنے بیٹھ کر فارم 45 کے مطابق فارم 47 کا مطالبہ کرنا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت ووٹ گننے والوں کی گنتی منظور نہیں ہوگی، ووٹ دینے والوں کی عزت ہوگی جس نے ووٹ دیا ہے، آر او کے دفتر کے سامنے تب تک بیٹھنا ہے جب تک آپ کو اپنا حق نہ ملے۔