ملک کوسازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے

ملک کوسازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے پیپلز پارٹی نے معاملات کو ہمیشہ قانونی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ شریف خاندان ملک میں محاز آرائی پیدا کرنے سے گریز کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محاز آرائی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہماری سرحدوں پر دشمن چڑھ دورنے کے درپے ہے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے جمہوری اور سیاسی روایات پامال کی جا رہی ہیں مسلم لیگ( ن) برسرِ اقتدار آ کر سیاسی جماعتوں سے سیاسی انداز میں نمٹنے کی بجائے انتقامی کارروائیوں پر اُتر آتی ہے جس کی وجہ سے محاز آرائی کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) کا طرز حکمرانی ماضی کی طرح عوام کا استحصال کرنے پر مبنی رہااس لئے قوم اب مسلم لیگ ن کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی۔ پانامہ لیکس نے شریف خاندان کی کرپشن کا پول کھول دیا ہے۔ شریف خاندان نے قوم سے دھوکہ کیا ہے اس لئے انہیں اپنے کئے کی سزا سے دوچار ہونا ہو گا۔