راولپنڈی بورڈ نے نہم سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا

راولپنڈی بورڈ نے نہم سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(PBCC) کی طرف سے مقررکردہ شیڈول کے مطابق مورخہ19-08-2017کو امتحان نہم سالانہ 2017 ؁ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق124341امیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 122817 امیدواران شامل امتحان ہوئے ان میں سے 68126امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.47رہا۔ 54684امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ 1365امیدواران غیر حاضر رہے۔ مذکورہ امتحان میں 58023طالبات اور 66318 طلباء شامل امتحان ہوئے جبکہ105131ریگولر امیدواران اور19210پرائیویٹ امیدواران مذکورہ امتحان میں شامل ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔ طلباء و طالبات اپنانتیجہ 800296پر sms کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ رزلٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا نہم برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔