آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
20 اگست اتوار۔ مشترکہ طور پر کاروبار کرنا سود مند رہے گا۔ بعض ایسی خبریں سن سکیں گے جن سے آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مستقبل سے متعلق گھریلو امور میں کوئی اہم فیصلہ کر سکیں گے۔
برج ثور
20 اگست اتوار۔ کئی کام جو گزشتہ دنوں سے رکے ہوئے تھے مکمل کر سکیں گے۔ طالب علم تعلیمی امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ بعض منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔ ترقی اور کامیابی کی نئی راہیں استوار ہونگی۔
برج جوزا
20 اگست اتوار۔ بدلتے حالات کا اس کی ضد میں مقابلہ نہ کریں کچھ کام قانون قدرت کے تحت بھی انجام پاتے ہیں۔ ان قوانین کا احترام کریں قدرت اب آپ پر مہربان ہو رہی ہے۔
برج سرطان
20 اگست اتوار۔ ہر کام بزرگوں اور دوستوں کے مشورہ سے کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ نااُمیدی میں اُمید کی کرن نظر آہے گی۔ آپ کی ملازمت کے سلسلے میں آج کا دن بہت ثابت ہو سکتا ہے۔
برج اسد
20 اگست اتوار۔ دوستوں کے تعاون اور مشورہ سے جو کام کریں گے اس میں فائدہ ہوگا۔ روپے پیسے کے لین دین میں محتاط رہیں۔ قانونی اور تعلیمی امور کے سلسلے میں سفر پیش آسکتا ہے۔ سرمایہ کاری منافع بخش رہیگی۔
برج سنبلہ
20 اگست اتوار۔ گھریلو آرائش و تزئین میں دلچسپی لیں سکیں گے۔ عزیز و اقارب کے ہاں کسی تقریب میں شرکت بھی کر سکیں گے۔ گھر میں بھی مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ خریداری کے مواقع ملیں گے۔
برج میزان
20 اگست اتوار۔ اِس دن کوئی نیا کام یا اہم کام ہر گز نہ کریں ورنہ نقصان عظیم کا اندیشہ ہے۔ کسی اہم تقریب میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ کام میں زیادتی کا رجحان رہیگا۔
برج عقرب
20 اگست اتوار۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ رومانس میں کامیابی کا امکان ہے۔ گھریلو امورآپ خود اعتمادی سے طے کر سکیں گے۔ نجی اور کاروباری امور میں آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔
برج قوس
20 اگست اتوار۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری سے فوائد حاصل کر کے اپنے مسائل کو حل کر سکیں گے۔ اہم امور میں کامیابی کا امکان ہے۔ دور دراز سے قریبی مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ شاپنگ کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج جدی
20 اگست اتوار۔ کاروباری لین دین فائدہ مند ہوگا۔ اپنی صحت جسمانی کے سلسلے میں احتیاط برتیں شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔ بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ خریداری کا موقع ملے گا۔
برج دلو
20 اگست اتوار۔ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے کیرئیر‘ مستقبل کو آگے بڑھائیں‘ اپنے درخشاں مستقبل کے لئے اہم فیصلے کر سکیں گے۔ غیر اخلاقی یا غیر قانونی سلسلوں میں ملوث ہونے سے اجتناب کریں۔
برج حوت
20 اگست اتوار۔ دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کاپروگرام بنا سکیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کرتے وقت قانونی پہلوﺅں کا باریک بینی سے جائزہ لیںتاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

مزید :

ہاروسکوپ -