نیوی کی جانب سے سی ویوپر بیچ کلیننگ مہم کا اہتمام

نیوی کی جانب سے سی ویوپر بیچ کلیننگ مہم کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)پاکستان نیوی نے سی ویو پرکلیننگ مہم کا اہتمام کیا جس میں پاکستان نیوی کے افسران، جوانوں اور بحریہ کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ شرکاء نے سی ویو کے ساحلِ سمندر سے فاضل مواد خاص طور پر پلاسٹک کی اشیاء ، بوتلیں ، شاپر وغیرہ اُٹھائے۔ اس مہم میں کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کرکے شرکاء کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس مہم میں Nation Building Initiative کے زیرِ انتظام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی کے منفی اثرات کی وجہ سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ہمیں چاہیے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ساحلِ سمندر کو بھی ہر طرح کی آلودگی بالخصوص پلاسٹک کی اشیاء سے محفوظ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں۔ تقریب کے اختتام پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے نشان پاکستان پارک میں پودا بھی لگایا۔
کلیننگ مہم کا اہتمام