ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ، وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی دن ایسا کام کر دیا کہ مسلمانوں کا دل جیت لیا

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ، وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی دن ایسا ...
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ، وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی دن ایسا کام کر دیا کہ مسلمانوں کا دل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد کے معاملے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسلامی شعائر کی تضحیک پر پاکستان نے ہالینڈ کی حکومت سے اظہار تشویش کیا اور ہالینڈ کے سفیر کو وفاقی کابینہ کے احتجاج اور فیصلے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا،اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر شدید احتجاج کیا گیا، ہالینڈکی فریڈم پارٹی کے لیڈرکاگستاخانہ خاکوں پرمقابلہ کراناقابل مذمت ہے ،حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھاتی رہے گی
دفتر خارجہ کی جانب سے ہالینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر کو حکومت اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفرا کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری جنرل او آئی سی بھی معاملے پر احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا کہ نومنتخب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کو اس حوالے سے خط بھی لکھا، جبکہ معاملہ اقوام متحدہ سربراہ اجلاس اور او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی زیر بحث لایا جائے گا۔واضح رہے اس سے قبل بھی گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں  مذمتی قراردادیں منظور ہو چکی ہیں ۔