والڈ اتھارٹی سینٹ میری میگڈالین چرچ کو محفوظ بنائیگی

والڈ اتھارٹی سینٹ میری میگڈالین چرچ کو محفوظ بنائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی سینٹ میری میگڈالین چرچ کے تاریخی اور مذہبی ورثے کو محفوظ کرنے جا رہی ہے جو کہ عابد مجید روڈ، لاہور کینٹ پر واقع ہے۔ اس چرچ کو محفوظ کرنے کے لئے حکومتِ پنجاب بذریعہ ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ، معاشی تعاون کرے گی۔سینٹ میری میگڈالین چرچ کو محفوظ کرنے کا پراجیکٹ دراصل کارپس کمانڈر لاہور کی جانب سے حکومت سے کی گئی چرچ کی حفاظت کے متعلق ایک درخواست سے شروع ہوا۔ 

 حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ والڈ سٹی کو دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کا دستاویزی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مرمت اور تزئین و آرائش کا عمل وسائل کی تقسیم کے بعد شروع کیا جائے گا۔