ٹیکس، بزنس کمیونٹی کا تاجر دوست سکیم مسترد کرنیکا اعلان
ملتان (نیوز رپورٹر)ملک بھر کے تاجروں نے ایف بی آر کے ایڈوانس ٹیکس نوٹسز اور تاجر دوست اسکیم کو مستر دکر دیا236hکے تحت تمام مصنوعات پر اڑھائی فیصد ٹیکس بھی ختم کیا جائے جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ملتان سمیت کراچی،لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ،پشاور،سیالکوٹ و دیگرشہروں کے تاجرنمائندوں کی ممبر ایف بی آر میر بادشاہ خان سے آن لائن میٹنگ میں تاجر دوست اسکیم اور ایڈوانس ٹیکس کے نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ملتان کی نمائندگی ظفر اقبال صدیقی اور احتشام الحق نے کی۔ اس سلسلہ میں ملک بھرکے تاجر نمائندوں نے اپنے اپنے(بقیہ نمبر15صفحہ7پر)
شہروں کے ٹیکس ہاسز میں ریجنل ٹیکس آفیسرز کے ہمراہ ممبر ایف بی آر میر بادشاہ خان کے ہمراہ اسلام آباد ایف بی آر آفس سے میٹنگ میں براہ راست شرکت کی میٹنگ میں ملتان،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،بہاولپور،ساہیوال،گوجرانوالہ،اسلام آباد،سیالکوٹ کے تاجر نمائندوں نے ممبر ایف بی آر کو ایڈوانس ٹیکس،تاجر دوست اسکیم سے متعلق اپنے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں یکسر مسترد کرتے ہوئے تجاویز دیں ملتان سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی،چیئرمین احتشام الحق نے نمائندگی کی ظفر اقبال صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس اور تخیلاتی ٹیکس تاجر دوست اسکیم کو ختم کیا جائے ایڈوانس ٹیکس کے نوٹس واپس لئے جائیں یہ ناقابل عمل ہیں جس سے ایف بی آر میں کرپشن کے نئے راستے کھلیں گے۔