سٹیج اور فلم اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر زخمی

سٹیج اور فلم اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر زخمی
سٹیج اور فلم اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں دوموٹرسائیکل سواروں نے سٹیج اورفلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود کوریوگرافر توصیف شاہ بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ اداکارہ محفوظ رہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  اداکارہ فیروزہ علی لاہور کے مقامی تھیٹرمیں ڈرامہ کرنے کے بعد واپس گھرجارہی تھیں کہ سبزہ زارکے علاقے ایس بلاک  میں ان کی گاڑی پردو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوریوگرافر توصیف شاہ زخمی  ہوگئے جنہیں سرگنگا رام ہسپتال منتقل کردیاگیااوروہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے،دونوں ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔

  واقعہ کے حوالے سے پولیس ذرائع کاکہناہے کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج  اورویڈیوز حاصل کر رہے ہیں، واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ  ہے یا کچھ اور یہ تحقیقات میں پتہ چلے گاجس میں ابھی کچھ وقت لگ سکتاہے۔

 دوسری طرف اداکارہ فیروزہ علی نے بیان دیاہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتی ۔

مزید :

تفریح -