وزیراعظم  شہبازشریف ،بلاول بھٹو 26 اگست کو عمرکوٹ پہنچیں گے

وزیراعظم  شہبازشریف ،بلاول بھٹو 26 اگست کو عمرکوٹ پہنچیں گے
وزیراعظم  شہبازشریف ،بلاول بھٹو 26 اگست کو عمرکوٹ پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے)وزیراعظم  شہبازشریف 26 اگست کو نیوچھور سے تھر کول بلاک ٹو تک "109"کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کےتاریخی میگا پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے،وزیر اعظم  26 اگست کو سندھ کے تاریخی شہر عمرکوٹ پہنچیں گے،افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کےہمراہ پیپلزپارٹی کےچیرمین بلاول  بھٹو ،وزیراعلیٰٰ سندھ، وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے،وزیراعظم  نیوچھور سے تھر کول بلاک ٹو تک ریلوے ٹریک بچھانے کے کام کا افتتاح کریں گے اور بعدازاں  ایک بڑے  عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے،اس "109"کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کے لیے" "پانچ  نئے ریلوے سٹیشن بنائے جائیں گےذرائع کے مطابق  تھر سےکوئلہ بذریعہ ریلوے میرپورخاص حیدرآباد سے کراچی پورٹ قاسم تک اس ریلوے ٹریک کے ذریعے لے جایا جائےگا ،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید رحمان لاڑک  نے حکام کے ہمراہ ریلوے ٹریک بچھانے کی جگہ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے جاری کام کا معائنہ اور وزیراعظم  کے دورے کےحوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیادوسری طرف عمرکوٹ کےشہری،سماجی،عوامی حلقوں نےوزیراعظم  سے مطالبہ کیاہےکہ عمرکوٹ میں  ریلوے ٹریک بچھانے کی منظوری دیں کیونکہ  عمرکوٹ کو اکبربادشاہ کی جائے پیدائش ہونےکا شرف حاصل ہے عمرکوٹ کے شہری ریل سروس سے محروم ہیں ۔