خاتون وکیل نے شادی سے بچنے کیلئے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ رچادیا، دوسرے ملک تک جا پہنچی

خاتون وکیل نے شادی سے بچنے کیلئے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ رچادیا، دوسرے ملک تک جا ...
خاتون وکیل نے شادی سے بچنے کیلئے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ رچادیا، دوسرے ملک تک جا پہنچی
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی وکیل ارچنا تیواری، جو سول جج بننے کی خواہش رکھتی ہیں، شادی  سے بچنے کے لیے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ رچانے کے بعد بالآخر اتر پردیش میں برآمد ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق ارچنا پر خاندان کی طرف سے شادی کے لیے سخت دباؤ تھا جس پر انہوں نے اپنے دوستوں کی مدد سے یہ منصوبہ بنایا۔ وہ مختلف شہروں اور یہاں تک کہ نیپال بھی گئیں تاکہ اپنی شناخت چھپا سکیں۔ ان کی غیر موجودگی پر میڈیا میں خبریں آنے لگیں اور پولیس نے تفتیش کے بعد انہیں لکھیم پور کھیری سے بازیاب کروا کر بھوپال منتقل کر دیا۔

نیوز 18 کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ارچنا نے یہ سب کچھ اس لیے کیا تاکہ شادی کی بات ٹل جائے اور وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکیں۔ بعد ازاں انہیں خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -