برازیل میں طوفان ایک شخص ہلاک، 3زخمی

برازیل میں طوفان ایک شخص ہلاک، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹوایلگر (آن لائن) برازیل میں طوفان کی تباہی کنسرٹ اسٹیج زمین بوس جبکہ ایک شخص ہلاک اور 3زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں طوفان اور تیز رفتار ہواؤں نے تباہی مچادی ہے تاہم طوفان کے باعث شہر پورٹوایلگر میں جاری میوزک کنسرٹ کے دوران اسٹیج زمین بوس ہوگیا جبکہ حادثہ میں ڈی جے ہلاک اور3افراد زخمی ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق طوفان کی وارننگ کے باوجود برازیل کے شہر پورٹوایلگر میں الیکٹرونگ میوزک فیسٹیول جاری تھا تاہم میوزک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی آوازیں بھی شامل ہوئیں اور یکھتے ہی دیکھتے اسٹیج کا ایک حصہ ہوا کی شدت سے زمین پر آگرا تاہم اسٹیج کے گرتے ہی جھومتے گاتے لوگوں میں بھگڈر مچ گئی ۔جس کی وجہ سے متعدد لوگو زخمی ہوگئے جبکہ حادثہ کا منظر کئی لوگوں کے موبائل میں محفوظ ہوگیا ۔

مزید :

عالمی منظر -