نوعمر ڈرائیورز گرفتار، فون ضبط، والدین کا تھانے میں مظاہرہ

  نوعمر ڈرائیورز گرفتار، فون ضبط، والدین کا تھانے میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی رپورٹر) ٹریفک وارڈن کا وہاڑی روڈ پر مختصر اپریشن چند کم عمر ڈرائیور زکو گرفتار کرکے تھانہ میں بند کر دیا بچوں سے موبائل لے لیے گھروں میں اطلاع نہ دینے دی والدین نے شدید احتجاج کیا ہے وارڈن طاہر اعوان اور خضر وغیرہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ محتسب پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی تفصیلات کے مطابق وہاڑی روڈ گندہ نالہ چوک کے قریب ٹریفک وارڈن طاہر اعوان،خضر اور دیگر نے ناکہ لگا کر چند منٹ میں نصف درجن سے ذائد نو(بقیہ نمبر11صفحہ7پر )

عمر ڈرائیورز کو روک کر انہیں فوری طور تھانہ شاہ شمس لے جایا گیا اور ان نوعمر ڈرائیورز سے موبائل فون تک لے لیے گئے جس کے باعث وہ اپنے گھروں میں اطلاع نہ دے سکے ڈرے سہمے بچوں کو حوالات میں بند کر دیا گیا جیسے ہی والدین کو کسی زرائع سے اطلاع ملی وہ تھانے پہنچے تو بچوں پر ایف آئی آر درج ہو چکی تھی اور وہ پابند سلاسل تھے اس موقع پر والدین نے احتجاج کرتے ہوئے اس کاروائی کو مستر دکیا اور کہا کہ بچوں کو گرفتار کرکے اور انہیں حوالات میں بند کر نا والدین کو اطلاع نہ دینا کہاں کا قانون ہے انہوں نے وارڈن طاہر اعوان،خضر وغیرہ پر کاروائی کا مطالبہ کیا کہ انہوں نے والدین کو اطلاع دئیے بغیر ایف آئی آر درج کیوں کی اور بچوں سے موبائل فون کیونکر لیے انہیں گھروں میں اطلاع کیوں نہ دینے دی انہوں نے محتسب پنجاب اور ملتان سے از خودنوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور اس قسم کی کاروائیوں کو روکنے کی استدعا کی یا کم از کم والدین کو اطلاع دینے کا پابند کیا جائے انہوں نے بتا یا کہ ایف آئی آر میں صبح 8.30کاروائی کا اندراج کیا گیا جبکہ واقعہ 11بجے دن کا ہے اسی طرح طاہر اعوان نے ایف آئی آر میں مزید غلط بیانیاں کی ہیں غلط اندراج پر ٹریفک وارڈن طاہر اعوان نے والدین سے معذرت بھی