نئے وزیر خزانہ سلیم مانڈی والا نے حلف اٹھالیا

نئے وزیر خزانہ سلیم مانڈی والا نے حلف اٹھالیا
نئے وزیر خزانہ سلیم مانڈی والا نے حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد سلیم مانڈی والا نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سلیم مانڈی والا سے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وفاقی وزراءاور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سلیم مانڈی والا اس سے پہلے وزیر مملکت خزانہ کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ وہ بطور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -