مسرت عالم بٹ عدالتی ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بارہمولہ منتقل

مسرت عالم بٹ عدالتی ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بارہمولہ منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ جموں وکشمیر کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنما مسرت عالم بٹ کو عدالتی ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ کو ان کے خلاف نوہٹہ پولیس اسٹیشن سرینگرمیں درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں ایک عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے انہیں سات دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پردینے کے احکامات جاری کئے ۔ دریں اثنا ءمسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری عبدالاحدپرہ نے مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف درجنوں جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے کٹھ پتلی انتظامیہ کو مسرت عالم بٹ کے خلاف ایک ہی مقدمے میں بار بارکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو نہ کرنے کی ہدایت کے بعد انتظامیہ ان کی نظربندی کو طول دینے کیلئے ان کے خلا ف جھوٹے مقدمات قائم کر رہی ہے ۔
 مسلم لیگ کے ترجمان محمد رفیق گنائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سے قبل انہیں 12 دنوں کےلئے عدالتی ریمانڈ پر سرینگر سنٹرل جیل بھیجا گیا تھا جہاں سے انہیں 8 فروری کو بارہمولہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ا

مزید :

عالمی منظر -