بالی ووڈ اداکار ’ ویویک اوبروئے ‘ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ایسی حرکت کر دی کہ مقدمہ درج ہو گیا 

بالی ووڈ اداکار ’ ویویک اوبروئے ‘ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ایسی حرکت کر دی کہ ...
بالی ووڈ اداکار ’ ویویک اوبروئے ‘ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ایسی حرکت کر دی کہ مقدمہ درج ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے معروف اداکارویویک اوبروئے موٹر سائیکلوں کے شوقین سمجھے جاتے ہیں اور اکثر ایسے ہوتاہے کہ وہ موٹر سائیکل پر رات کے اوقات میں سیر کیلئے نکل پڑتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے کورونا ایس او پی کیخلاف ورزی کی جس پر انہیں اب مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ویویک اوبروئے نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ممبئی کی سڑکوں پر اپنی بیوی کو ہیوی بائیک پر بٹھاکر گھماتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران وہ عام لوگوں سے بھی ملے اور اپنی ہیوی بائیک کو اپنی گرل فرینڈ قرار دیا۔تاہم اب ویویک اوبروئے اس ویڈیو کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویویک اوبروئے نے کورونا وبا کے دوران ماسک پہنے بغیر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ہیلمیٹ کے بائیک چلائی لہذا ممبئی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار ویویک اوبروئے کے خلاف ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں 19 فروری کو ماسک نہ پہننے کے الزام میں ایف آئی آر رجسٹر کی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث شہری انتظامیہ نے 18 فروری کو ماسک کے لازمی اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)

مزید :

تفریح -