ریونیو دفاتر میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کیخلاف درخواست، فریقین کو دوبارہ نوٹس

ریونیو دفاتر میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کیخلاف درخواست، فریقین کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کے کرپٹ افسران کے خلاف درج مقدمات پر اینٹی کرپشن کی جانب سے کارروائی نہ کرنے اور ریونیو دفاتر میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی۔ مقامی صحافی محمد عباس حیدرکے وکیل وقاص احمد عزیز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ ریونیو افسران،تحصیلدار اور کرپٹ پٹواریوں نے کرپشن بے نقاب کرنے پر ریونیو دفاتر میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ صحافیوں کو دھمکانے والے ریونیو افسران تحصیلداروں اور پٹواریوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے 22فروری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -