ملکی حالات بہتر ‘ حکومتی کامیابیوں سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں ‘ خسر و بختیار

ملکی حالات بہتر ‘ حکومتی کامیابیوں سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں ‘ خسر و ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی سمت پررواں دواں ہے‘ پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیوں سے مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں‘ چنددنوں کی کارکردگی سے ملک کے حالات بہترہوئے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

انشاء اللہ آنے والے دنوں میں ثابت کریں گے کہ پی ٹی آئی عوامی حقوق کی ترجمانی کویقینی بنارہی ہے۔اسلام آباد میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نئے صوبوں کے قیام اورترقیاتی بجٹ کی منصفانہ تقسیم پربھرپورتوجہ دے رہی ہے ‘ جنوبی پنجاب بالخصوص ضلع رحیم یارخان کے تمام حلقوں میں میرٹ پرترقیاتی کاموں کاجال بچھائیں گے ‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے مخدوم خسروبختیارسے تفصیلی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااورحلقہ کے مسائل سے آگاہ کیااس موقع پرایم این اے مخدوم مبین احمد‘ رئیس زین بھی موجودتھے۔
خسرو بختیار