ویلنگٹن نے سپر سمیش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ویلنگٹن نے سپر سمیش ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویلنگٹن (اے پی پی)ویلنگٹن نے سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا، فاتح ٹیم نے فائنل میں آکلینڈ کو شکست دی، گزشتہ روز ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ویلنگٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، مچل میک کلینگن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آکلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، مارٹن گپٹل نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، ہمیش بینٹ اور لوگان وان بیک نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔