بھارتی اراکین پارلیمنٹ کیلئے سبسڈائزڈ کھانا بند، کتنے کروڑ کی بچت ہوگی؟جان کر پاکستانی سیاستدان سوچ میں پڑجائیں

بھارتی اراکین پارلیمنٹ کیلئے سبسڈائزڈ کھانا بند، کتنے کروڑ کی بچت ہوگی؟جان ...
بھارتی اراکین پارلیمنٹ کیلئے سبسڈائزڈ کھانا بند، کتنے کروڑ کی بچت ہوگی؟جان کر پاکستانی سیاستدان سوچ میں پڑجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں اراکین پارلیمنٹ کیلئے رعایتی کھانے کی سہولت ختم کردی گئی۔

بھارتی لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے سپیکر اوم برلا نے اراکین پارلیمنٹ کیلئے سبسڈائز کھانے کی سہولت ختم کردی۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن 29 جنوری سے شروع ہوگا جس کے دوران سبسڈائزڈ کھانے کی سہولت مہیا نہیں کی جائے گی۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر کے اس اقدام سے لوک سبھا سیکرٹریٹ کو آٹھ کروڑ روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔