سرینا عیسیٰ کا فروغ نسیم،شہزاد اکبر،انور منصورودیگرکیخلاف کارروائی کیلئے نیب کو خط

سرینا عیسیٰ کا فروغ نسیم،شہزاد اکبر،انور منصورودیگرکیخلاف کارروائی کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین اور پراسکیوٹر نیب کو خط لکھ کر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم و دیگرکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں سریناعیسیٰ کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ وزیرقانون فروغ نسیم نے اپنے خلاف کارروائی سے بچنے کیلئے غیرقانونی اقدام کیا، ان کا اقدام نیب آرڈیننس کے سیکشن نائن اے کی زد میں آتا ہے۔سرینا عیسیٰ کا کہنا ہے کہ وزیرقانون نے منی بل کے ذریعے سیکشن 216 میں غیرقانونی ترمیم کی، یہ ترمیم خودکو بچانے کی کوشش اور اختیارات سے تجاوز ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیرقانون، سابق اٹارنی جنرل انور منصور، شہزاد اکبر اور اشفاق احمدکیخلاف کارروائی کی جائے، امید ہے میرے نام بتانے کے بعد آپ ان افراد کے خلاف کارروائی کریں گے، ان افراد نے پہلے اِنکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 216 کے برعکس کارروائی کی۔
سرینا عیسیٰ کاخط

مزید :

صفحہ اول -