سندھ کے شہر دادو میں دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

سندھ کے شہر دادو میں دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی
سندھ کے شہر دادو میں دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر دادو میں دلہن کو اس کے شوہر نے ہی دو بھائیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کونج پنہوار کی طرف سے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی اس بربریت پر عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ 
کونج پنہوار نے بتایا ہے کہ اس کے داماد نے اس کی بیٹی کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا اور اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ عدالت کی طرف سے دلہن کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ملزمان کی طرف سے اس درندگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔