جے یو آئی ملکی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے،مولانا امجد خان

  جے یو آئی ملکی سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے،مولانا امجد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)دینی مدارس اسلام کی اشاعت اور عوام کے ایمان اور وطن کی سرحدات کے محافظ ھیں۔جے یوآئی وطن عزیز کی سالمپت کی جنگ لڑرھی ھے۔دشمن ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے اور علماء اور عوام وطن کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں کھڑے ہیں۔دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان۔جے یوآئی کے مرکزی رہنما  مولانا رشید میاں،۔جمعیت پنجاب کے نائب امیر مولانا سید زکریا شاہ،پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار،مولانا قمر الحسنین،مولانا قاسم حسین،قاری عبدالسلام،جمال عبد الناصر، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،قاری نذیر احمد، حافظ مصعب  اور دیگر نے کہیں۔مولانا امجد خان، مولانا رشید میاں،مولانا زکریا،مولانا نصیر،حافظ قاسم اور دیگر نے کہا کہ ختم نبوت،پاکستان اور مدارس  کا پرچم ہمیشہ لہراتا رہے گا۔ 

 عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے ہر دور میں علماء_  اور عوام نے قربانیاں دی ھیں  اور ائندہ بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ ہر مسلمان کے ایمانی ذمہ داری ہے کسی بھی طاقت یا ملک کو ا ختم نبوت اور دین اسلام کے حوالے سے کسی بھی دباؤ کو عوام قبول نہیں کریں گے۔ الاقوامی ادارے ملک کے سیاسی معاملات کے ساتھ دینی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں ازاد قومیں ایسی مداخلت قبول نہیں کرتی ھیں  اور پاکستان ایک  ازاد ریاست ھے۔ ہم اپنے عقیدے اوروطن اور دین اسلام۔ مدارس کے خلاف کسی بھی دباؤ کو کسی بھی سطح پر قبول نہیں کریں گے۔نوجوان نسل کو یورپ اور امریکہ کی بے حیاء اور عریانی کے سیلاب سے بچانیکے لئے علماء_  اور دین داروں کی صحبت اختیار کرنا لازم ھے۔علماء_  نے کھا کہ دنیا کی کوئی طاقت دینی مدارس اور پاکستان کو نہیں ختم کرسکتی جے یوآئی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے پر امن انداز میں بھر پور کوشش کررہی ہے مولانا فضل الرحمن نے دینی مدارس کے سازشوں کا مقابلہ ڈٹ کرکیا اور کررہے ہیں دینی مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں  مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ،سپریم کورٹ اور دیگر فورمز پر اسلام۔مدارس اور ائین   کی دفاع کے لئے اہم کردار ادا کیا  ہے۔