نئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم 23 جولائی کو حلف اٹھائیں گے

نئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم 23 جولائی کو حلف اٹھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ثناءنیوز )چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نئے منتخب چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سے عہدے کا حلف 23 جولائی کو لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں صبح 9بجے ہو گی۔ تقریب میں سپریم کورٹکے ججز، الیکشن کمیشن کے افسران، وکلاءاور سپریم کورٹ کے سٹاف افسران شرکت کرینگے۔ واضح رہے کہ پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ہفتہ 21 جولائی کو حلف لیں گے تاہم اب نو منتخب چیف الیکشن کمشنر نے براہ راست رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ سوموار 23 جولائی کو حلف لیں گے جس پر حلف برداری کی تقریب دو روز کےلئے موخر کر کے سوموار کو رکھی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -