سیف اور کرینہ کی شادی کی تاریخ طے نہیں، سوہا علی

سیف اور کرینہ کی شادی کی تاریخ طے نہیں، سوہا علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) ایک جانب ہر طرف شور مچا ہوا ہے کہ سیف اور کرینہ اکتوبر میں شادی کرنے والے ہیں ،دوسری جانب سیف کی بہن کا کہنا ہے کہ ابھی تو شادی کی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی۔ اطلاعات تھیں کی سیف علی خان کی والدہ یعنی شرمیلا ٹیگور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ چھوٹے نواب کی شادی کی تاریخ 16 اکتوبرطے کی گئی ہے لیکن سیف کی بہن سوہا علی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں میری الجھن یہ ہے کہ لوگ ان دونوں کی شادی کے بارے میں بات تو کر رہے ہیں لیکن ابھی سیف اور کرینہ نے شادی کی تاریخ طے نہیں کی ہے البتہ یہ شادی جلد ہوگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوہا کا کہناتھا کہ جب وقت آئے گا توضرور بہنوں والا کردار ادا کروں گی۔سوہا کا کہنا ہے کہ کرینہ شادی کے موقع پر شرمیلا کا غزارہ پہنیں گی مگر مجھے اپنا نہیں معلوم کہ میں کیا پہنوں گی؟میں تو وہی پہنوں گی جو میری امی کہیں گی۔

مزید :

کلچر -