پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے بہترین ماڈل ڈیزائن کئے ہیں، طارق محمود

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے بہترین ماڈل ڈیزائن کئے ہیں، طارق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ضرورت مند بچوں کی تعلیمی ،سماجی اور معاشی ضروریا ت کے مطابق مفت تعلیم کے بہترین ماڈل ڈیزائن کئے ہیں ‘ نجی پارٹنر سکولوں کے اشتراک سے مہیا کر دہ ان تعلیمی مواقع کی بدولت 36اضلاع میں20لاکھ سے زائد ضرورت(بقیہ نمبر18صفحہ7پر )
مند طلباء و طالبات مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘ ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بچوں کی تعلیم تک رسائی آسان بنائی جائے تاکہ غربت حصول علم کے شوق میں آڑے نہ آنے پائے‘یہ بات منیجنگ ڈائریکٹرپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے پاکستان آرمی کی ایجوکیشن کور کے بریگیڈیئرمحمد افضل کو اپنے دفتر میں بریفنگ کے دوران بتائی۔ایم ڈی پیف نے بتایا کہ پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کی 550روپے سے لے کر 1100روپے تک ماہانہ معاونت کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو نصابی کتب بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ضرورت مند خصوصی بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت مہیا کر دی ہے، اسی طرح سکول پارٹنرز کی تعلیمی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے سالانہ بنیادوں پر کوالٹی ایشورنش ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ٹیچرز کی کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جاتی ہے۔ ایم ڈی طار ق محمود نے بتایا کہ صوبے کے 36اضلاع میں پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کا ضلعی میکنزم تشکیل دیا گیا ہے۔