الفاظ کسی کی زندگی برے طریقے سے متاثر کرسکتے ہیں، حمائمہ

  الفاظ کسی کی زندگی برے طریقے سے متاثر کرسکتے ہیں، حمائمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی برے طریقے سے متاثر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لئے جاری ایک پیغام میں لکھا کہ کیا سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے یا ہم انسانوں کی سوچ فتنہ ہے۔انہوں نے لکھاکہ کسی بارے میں سوشل میڈیا پر لکھتے ہوئے سو مرتبہ سوچیں کیونکہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔انہو ں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھاکہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل دینے سے گریز کریں کیونکہ کسی کی برباد کرنے اورکسی کا گھر خراب کرنے میں لمحہ لگتا ہے۔

، لوگوں کے احساسات کی قدر کریں۔

مزید :

کلچر -