صحافت کے ساتھ شاہزیب خانزادہ ایک اور کام کے بھی ماہر نکلے ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

صحافت کے ساتھ شاہزیب خانزادہ ایک اور کام کے بھی ماہر نکلے ، ویڈیو نے سوشل ...
Shahzaib-khanzada-dance-video-vrial
کیپشن: Shahzaib-khanzada-dance-video

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار شاہزایب خانزادہ اپنے سخت سوالات اور جاندار تجزیے کی بدولت جانے جاتے ہیں لیکن ان کا نیا ٹیلنٹ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سامنے آ یاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی صحافی شاہزیب خانزادہ کی اپنی بہن کی شادی میں پنجابی گانے پر رقص کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، وائرل ویڈیو میں شاہزیب خانزادہ اپنی بہن کی شادی کی تقریب میں دلہن کے ساتھ ڈانس فلور پر رقص کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں شاہزیب خانزادہ سفید کرتے پاجامے پر میچنگ کوٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ ان کی بہن گلابی لہنگا چولی کے ساتھ دوپٹہ اوڑھی ہوئی ہیں۔یہ دونوں ڈانس فلور پر پاکستانی گلوکار نعمان خالد کے مشہور گیت ’دیسی ٹھمکا‘ پر پُرجوش ڈانس کر رہے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ شاہزیب خانزادہ کے ڈانس اسکِلز سب کے سامنے آرہے ہیں بلکہ اس سے قبل اپنی شادی پر بھی معروف صحافی نے جی بھر پر ڈانس کیا تھا۔

شاہزیب خانزادہ نے بالی وڈ فلم ’بینگ بینگ‘ کے گیت ’تو میری‘ پر شاندار رقص کیا تھا جس کو دیکھ کر ایسا ماننا مشکل ہورہا تھا کہ ڈانس کرنے والے کوئی پروفیشنل ڈانسر نہیں بلکہ صحافت کی دنیا میں دھوم مچانے والے شاہزیب خانزادہ ہیں۔

وائرل ہونے والی ان دونوں ہی ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین شدید حیرت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بعض شاہزیب خانزادہ کو یہ مشورہ دیتے نظر آرہے ہیں کہ وہ صحافت چھوڑ کر ڈانسر بن جائیں۔

مزید :

تفریح -