دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں،چودھری عدنان ہنجرائ

دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں،چودھری عدنان ہنجرائ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور() ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات لاہور خرم فاروق پیپلز پارٹی کلچرل ونگ لاہورکے صدر مرغوب حسین نقوی زونل صدر سعید احمد عثمانی چوہدری حسن لاری جنرل سیکرٹری میاں ماجد حسین اسماعیل بٹ نے مشترکہ کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان اور حکومت کے آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں کیونکہ جب تک ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک نہیں ہوتا پاکستان معاشی اور اقتصادی طور پر ترقی نہیں کر سکتا ہم حکومت کے ہر اس اقدام کی حمایت کرگے جو پاکستان کے حق میں ہو اور عوا م کے مفاد میں ہو جس سے جمہوریت ڈی ریل نہ ہو مگر ہم اس اقدام کی کبھی حمایت نہیں کرینگے جو جمہوریت کے خلاف ہو اور جس سے بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام ہو جس سے جمہوریت پسندوں کو نقصان پہنچے پاکستان کی 60 سالہ تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کے کارکنوں پر اس طرح کا حملہ نہیں ہوا جس سے جمہوریت مجروح ہو اور جمہوریت پسندوں کے سر شرم سے ڈوب جائیں۔ خواتین مردوں اور بچوں پر اس انداز سے حملہ شرمناک عمل ہے ہم سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی مذمت کر تے ہیں اور عوامی تحریک کے کارکنوں اور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ مکمل اطہار یکجہتی کرتے ہیں ہم حکومت وقت سے امید کرتے ہیں کہ اس کی مکمل شفاف انکوائری کی جائے اور جو اس اقدام میں شامل افراد ہیں جنہوں نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحقام اور بالا دستی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور افواج پاکستان کے آپریشن کو مکمل سپورٹ کریگی۔ ہم میاں برادارن سے امید کرتے ہیں کہ وہ 1990 والی سیاست میں واپس نہ جائیں ورنہ جمہوریت کوخطرہ ہو گا اور کوئی اس سے فائدہ اٹھا کر چور دروزے سے جمہوریت پر قبضہ نہ کرلے کل کے واقعہ نے جنرل ضیاءکی یاد تازہ کر دی۔