راولپنڈی چیمبر اور تیمار ڈائیگنوسٹک کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط

راولپنڈی چیمبر اور تیمار ڈائیگنوسٹک کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (بیورورپورٹ)راولپنڈی چیمبراور تیمار ڈائیگنوسٹک کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایم او یو کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھانا تھاتیمار ڈائیگنوسٹک کی جانب سے ڈاکٹر بلال حسین سیٹھی اور راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر راجہ عامر اقبال نے دستاویز پر دستخط کیے سمجھوتے کے تحت تیمار ڈائیگنوسٹک راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو لیب ٹیسٹ میں تیس فی صد اور فارمیسی میں پانچ فی صد تک کا ڈسکاونٹ دیا جائے گا اس موقع پر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اپنے ممبران کی سہولت کے لیے مختلف ہسپتالوں کے ساتھ بھی ایم او یوز کر رکھے ہیں تاکہ انہیں معیاری صحت، علاج معالجے کی سہولتیں ارزاں نرخوں پر میسر آسکیں اس موقع پر سینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک، سابق سینئر نائب صدر ثاقب رفیق اور سیکرٹری جنرل عرفان منان خان بھی موجود تھے

مزید :

کامرس -