حکمران اپنی کرپشن سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ ڈاکٹر وسیم اختر

حکمران اپنی کرپشن سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب وصوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر، چودھری عزیر لطیف،شیخ عثمان فاروق، چودھری اصغر علی گجرنے کہا ہے کہ جمشید دستی کی گرفتاری حکومت کا ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہ نہری پانی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
توڑنے کے الزام میں گرفتاری ایک غیر منصفانہ اقدام ہے پنجاب میں کتنے جاگیر دار، وڈیرے ہیں جو آئے روز نہری پانی توڑ کراپنی زمینوں کو سیراب کرتے ہیں اور غریب کسان پانی سے محروم رہتے ہیں اور اُن کی زمینیں خشک پڑی رہتی ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی کیونکہ وہ طاقتور اور بااثر ہیں اور وارہ بندی بھی اپنی مرضی سے بنواتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمشید دستی نے تو کوئی جرم نہیں کیا انہوں نے اپنی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے نہیں پانی توڑا بلکہ غریب مظلوم کاشتکاروں کیلئے یہ قدم اُٹھایا اس کا جرم یہ ہے کہ وہ غریبوں کی آواز بن کر ظالم جاگیر داروں، وڈیروں کو للکارتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی کرپشن، لوٹ مار سامنے آنے سے پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اور وہ اپنے مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اُتر آئے ہیں۔