نیپرا نے بجلی 1روپیہ 90پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی 1روپیہ 90پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
نیپرا نے بجلی 1روپیہ 90پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت سے فائنل میچ جیتنے کی خوشی کے بعد پاکستانیوں کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپیہ 90پیسے کمی کی منظوری دیدی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے جس کے بعد صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -