بلوچستان کا آئندہ مالی سال2020-21ء کابجٹ آج پیش کیا جائیگا

    بلوچستان کا آئندہ مالی سال2020-21ء کابجٹ آج پیش کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان اسمبلی کے آئندہ مالی سال2020-21ء کابجٹ آج بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی پیش کرینگے،بجٹ کا مجموعی حجم 400ارب روپے سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج بروز ہفتہ 4بجے بلوچستان اسمبلی میں پیش کیاجائے گا،بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمد بلیدی پیش کرینگے،محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ کا حجم 4کھرب روپے سے زائد ہے جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 340ارب روپے ہوگا صحت اور تعلیم کے شعبے اولین ترجیح ہوں گے جبکہ نئے مالی سال کا بجٹ خسارے کا ہوگا۔ وفاقی حکومت کی این ایف سی میں 30ارب کٹوتی سے بلوچستان حکومت کو بجٹ بنانے میں مشکلات کاسامنا ہے، محکمہ خزانہ کے مطابق وفاق سے ملنے والے فنڈز میں کمی کے باعث ترقیاتی بجٹ پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت رواں مالی سال کے دوران بلوچستان کو قابل تقسیم وفاقی محاصل سے 295ارب 21کروڑ روپے ملے تھے لیکن آئندہ مالی سال برائے 2020-21ء کیلئے صرف265ارب روپے ملیں گے جوکہ رواں مالی سال کے مقابلے میں 29ارب92کروڑ روپے کم ہوں گے وفاق کی جانب سے بلوچستان سے کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں 17ارب 99کروڑسیلزٹیکس اور سروسز پر جی ایس ٹی کی مد میں 9ارب47کروڑ روپے جبکہ ٹیکس انکم کی مد میں یہ کمی ایک ارب 83کروڑ روپے کی مد میں فنڈز پر کٹ لگائی گئی ہے،وفاق سے کم فنڈز ملنے کے باعث بلوچستان کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔
بجٹ

مزید :

صفحہ آخر -